عدالتی حکم کے باوجود چوہدری پرویز الہٰی کو پھر گرفتار کرلیا گیا 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ظہور الٰہی روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

وفاقی پولیس چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئی

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد لے جا کر 3 ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل میں بند کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے اور مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کے حکم کے بعد نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دوبارہ گرفتار کرنے سے انکار کردیا جب کہ پولیس افسران نیب ٹیم سے پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کی استدعا کرتے رہے۔

اس موقع پر نیب کے انکار پر پولیس اور نیب حکام آپس میں الجھ پڑے، نیب افسر نے کہا کہ پولیس کی وجہ سے ہم گالی نہیں سن سکتے۔

بعد ازاں نیب افسر کی ہدایت پر نیب ٹیم کے افسران اور اہلکار لاہور ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com