اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) امریکہ نے 2021 کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنے سفیر کی باضابطہ تقرری کی تصدیق کر دی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے 2021 کے بعد متحدہ عرب امارات میں سفیر کی باضابطہ تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارٹینا اسٹرانگ نے رواں ہفتے حلف اٹھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارٹینا اسٹرانگ ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں جو ایک عبوری مدت کے لیے سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے میں چیف مشن آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔مارٹینا سٹرانگ کو جان ریکولٹا کی جگہ مقرر کیا گیا ہے، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
وہ اس سے قبل بلغاریہ، عراق، جمہوریہ چیک اور بارباڈوس میں بھی سفیر رہ چکی ہیں، جب کہ وہ عربی، چیک، پولش، فرانسیسی، جرمن، روسی اور بوسنیائی بولتی ہیں۔اپنے بیان میں یو اے ای میں امریکی سفیر نے کہا کہ ہمارا مضبوط تعاون اہم ترجیحات، مشترکہ سلامتی اور استحکام پر ہمارے ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔