پاک بھارت میچ ، اروشی روٹیلا بھی میدان میں آگئیں ، نسیم شاہ کی تصویر شیئر

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ شروع ہونے سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کینڈی میں میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

میچ شروع ہونے سے پہلے اروشی نے جم کی ایک کہانی انسٹاگرام پر شیئر کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ نے ورزش کے دوران کہانی شیئر کی۔
اس تصویر میں نسیم شاہ کو ٹی وی اسکرین پر پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ دیکھا گیا۔

 

اروشی کی کہانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ایکس پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو اسٹوری گزشتہ سال بھی اروشی روٹیلا نے پوسٹ کی تھی۔ ہندوستان کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر مداح کے پیچ سے ایڈٹ کی گئی ویڈیو شیئر کی۔ بظاہر یہ تاثر مل رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔

ہمیں فالو کریں