100
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پریس کو ڈرانے اور خاموش کرنے کے لیے ایک منظم مہم چلا رہی ہے جہاں صحافی کی کوئی بھی خبر اس کی آخری خبر ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، صحافیوں نے حکومتی اقدامات کو اپنے لیے وارننگ قرار دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کشمیری صحافیوں سے چھپ کر ملاقات کرنا پڑتی ہے، مقامی انتظامیہ اور پولیس نے بھارتی حکومت پر الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا، الٹا قانونی کارروائی کی دھمکیاں دیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کے خلاف الزامات کی تحقیقات میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے۔