نگران حکومت نے گلگت میں فوج تعیناتی کی تردید کردی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی تردید کردی۔

اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، چہلم امام حسین کے موقع پر پاک فوج کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان بھر میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، صرف چہلم کی سیکیورٹی اور صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے گلگت بلتستان میں 144 نافذ کردی ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

 

ہمیں فالو کریں