13 جماعتیں اور ان کے رہنما عوام کو معاشی عذاب میں ڈال کر بھاگ گئے ،شیخ رشید 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13 جماعتیں اور ان کے رہنما عوام کو معاشی عذاب میں ڈال کر بھاگ گئے ہیں اور ملبہ نگران حکومت پر ڈال رہے ہیں۔

شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (X) پر کہا کہ ایک لندن گیا، دوسرا دبئی، تیسرا سعودی عرب گیا اور عوام کو بیچارے سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں، کل کی شٹر ڈاؤن ہڑتال نے یہ ثابت کردیا ہے کہ کاروباری شعبہ بھی مسائل سے دوچار ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے میں بجلی میں ریلیف دینے کی بات ہوئی، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا  سیاست میں بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈنڈا بردار مسائل کا حل نہیں، حالات کو بہتر کرنا ہو گا۔ افسوس کی بات ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کو بھی نہیں مانا جا رہا۔ اس وقت پاکستان کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو صورتحال سنگین اور سنگین تر ہو جائے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ستمبر اہم ترین مہینہ ہے، دیکھنا یہ ہے کہ یہ عوام کے لیے غم کا ہو گا یا خوشی کا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com