162
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف سے مری میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور طویل المدتی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقا ت میں تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
مریم نواز شریف نے امریکی حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے مشکل ترین حالات اور گزشتہ سال آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران سفیر ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔