میاں نواز شریف 15 اکتوبر کو لندن سے وطن واپس روانہ ہوںگے،ذرائع کا دعویٰ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 15 اکتوبر کو لندن سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ ہوں گے اور لاہور پہنچیں گے

، ان کی صاحبزادی اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کا استقبال کریں گی جو تیاریوں میں مصروف ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اسلام آباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے استقبالیہ کے لیے مرکزی قیادت کو ٹاسک سونپ دیا ہے، مریم نواز استقبالیہ کے معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں اور تنظیمی عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو استقبالیہ میں لائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com