102
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سائفر کے معاملے کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں پیدا ہونے والے سائفرز کے معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، تاہم اس مخصوص معاملے پر بات نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں
کسی ملک کی سیاست میں مداخلت نہیں کرتے، سائفر کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے،امریکہ
کانگریس کی تحقیقات کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ محکمہ خارجہ کئی معاملات پر کانگریس کے شراکت داروں سے مشاورت کرتا ہے۔پاکستانی امریکیوں کے ویزے کے معاملے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی قونصلر کو دیکھنا ہے اور امریکی محکمہ خارجہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔مارچ 2021 میں، سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ریلی میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں ان سے ان کی پارٹی تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹانے کا کہا گیا ہے۔