100
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف کی بھی شرکت متوقع ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں عسکری قیادت کے علاوہ عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی زراعت، معدنیات و کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے علاوہ خلیجی ممالک، چین کی سرمایہ کاری اور سعودی عرب کی جانب سے ملک میں ممکنہ بڑی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور کرے گی۔