اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بطور صدر 5 سالہ مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا عہدہ مکمل ہونے کے بعد عہدہ صدارت خالی نہیں کریں گے بلکہ صدارتی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
گزشتہ ہفتے چند اہم مشاورتی ملاقاتوں کے بعد صدر مملکت نے نئے صدر کے انتخاب تک فرائض سرانجام دینے پر اتفاق کیا تھا جب کہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کر کے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد واپسی سے قبل انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور خصوصی دعا کی۔
عام تاثر ہے کہ الیکشن تو دور کی بات ہے لیکن غیر یقینی سیاسی ماحول میں امید کی کرن نظر آرہی ہے، جب سے سیاسی صف بندیوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں، اہم خبر یہ ہے کہ سندھ کی سیاست میں اب جمود چھا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے پی ٹی آئی سے تعلق کی خبر پھیلی تو گویا کہیں طوفان برپا ہو گیا، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 360 افراد کی نو فلائی لسٹ میں زیادہ تر نام پیپلز پارٹی سے وابستہ لوگوں کے ہیں۔
اسلام آباد کے بعض حلقوں میں یہ خبریں آرہی ہیں کہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے انتخابی صف بندی میں پیپلز پارٹی سے مقابلہ کر رہی ہیں، پیپلز پارٹی کو سندھ کی سیاست میں ٹف ٹائم دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔
الزام ہے کہ گزشتہ 15 سالوں میں پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا، سندھ کے کچھ شہری علاقوں میں ایم کیو ایم اور کچھ دیہی علاقوں میں جی ڈی اے کو سیاسی فائدہ ہے۔