78
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں نے معمولات زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ میں بارش کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گنجان آباد شہر کی گلیاں تالاب میں تبدیل ہو گئیں۔ شاپنگ مالز اور میٹرو اسٹیشن زیر آب آگئے اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔
طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث انتظامیہ نے سکول بند کر دیے ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہانگ کانگ آبزرویٹری کے مطابق شہر میں جمعرات سے اب تک 158 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسمیات کے بیورو نے شدید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر ‘کالی بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔