اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں چاقو بردار حملہ آوروں نے نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ آسام اروناچل پردیش کی سرحدی بودامسا میں اس وقت پیش آیا جب دونوں اہلکار سادہ کپڑوں میں بازار آئے اور خریداری کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی فوجی اہلکار نے واش روم کی چھت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
اسی دوران دو حملہ آور موٹرسائیکل پر آئے اور اہلکاروں پر یکے بعد دیگرے تیز دھار چاقو سے وار کیے، جس کے نتیجے میں سنیل کمار پانڈے نامی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔دوسرا اہلکار شدید زخمی ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ دونوں افسران اروناچل پردیش میں 106 بٹالین میں تعینات تھے۔
مزید پڑھیں
بھارتی فوجی افسر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کیوں کی ؟
دریں اثنا، بھارتی سشسٹرا سیمابل کے 30 سالہ کانسٹیبل دھرمیندر کمار کو ریاست بہار کے مشرقی ضلع چمپارن میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔دوسری جانب بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 128 بٹالین کے بپن چندر رائے نے گوہاٹی شہر میں آرمی کیمپ میں اپنے کمرے کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔