192
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت نے فرانسیسی اسکولوں میں طالبات کے عبایہ پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو برقرار رکھا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت دی کونسل آف اسٹیٹ کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی قانونی ہے، اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں
فرانس میں مسلم طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی عائد
واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت نے چھ ماہ قبل سکولوں میں لڑکیوں کے عبایہ پہننے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔فرانسیسی حکومت کی جانب سے عبایا پر پابندی کے خلاف مسلم تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا، جس پر عدالت نے حکومت کی جانب سے عبایا پہننے پر پابندی کے اقدام کو درست قرار دیا۔فرانسیسی وزیر تعلیم نے کہا کہ عبایا پابندی کے قانون کو نافذ کرنے کے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔