60
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز نے بھارت میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
اسپین کے صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوں نے معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ جی20سربراہی اجلاس سمیت تمام سفری سرگرمیاں منسوخ کر دیں
صدر پیڈرو سانچیز نے مزید لکھا کہ میری صحت کافی بہتر ہے اور کوئی خطرہ نہیں لیکن میں بھارت نہیں جا سکوں گا۔ خود کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے۔۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب سپین کے صدر کے بجائے نائب صدر اور وزیر خارجہ بھارت آئیں گے۔واضح رہے کہ چین اور روس کے صدور پہلے ہی G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار کر چکے ہیں۔