ایک ہفتے میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،پیاز،چینی،چاول کی قیمتوں میں اضافہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر 0.96 فیصد اور 26.32 فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 26.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 17 فیصد، دال کی قیمت میں 10.8 فیصد، چینی میں 6.7 فیصد، لہسن کی قیمت میں 4.6 فیصد، گڑ کی قیمت میں 3.6 فیصد اور مونگ کی دال کی قیمت میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 3.4 فیصد، دالوں کی قیمت میں 3.2 فیصد، ڈیزل کی قیمت میں 6.2 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں 5.1 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب کہ چکن کی قیمت میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کے لیے مہنگائی کی شرح میں 26.41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
29 ہزار 518 روپے ماہانہ سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ آمدن والے گروپ کے لیے مہنگائی کی شرح 29.41 فیصد تھی جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدن والے گروپ کے لیے مہنگائی کی شرح میں 27.30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com