اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 28 ستمبر کو مقرر کر دی ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے میں شیریں مزاری کو جرمانہ ادا کر دیا تھا
آئی جی اسلام آباد کو 25 ہزار جرمانہ، درخواست گزار شیریں مزاری کو رقم دینے کا بھی حکم حکم
اس کیس میں آئی جی اسلام نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کرایا، کیا آئی جی کی معافی قبول ہوگی یا کارروائی آگے بڑھے گی؟ اس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئی جی کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے پر آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو دینے کا کہا تھا جس پر آئی جی نے شیریں مزاری کو جرمانے کی رقم ادا کر دی تھی۔