مراکش میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاو ز کر گئی ، سینکڑوں افراد زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مراکش میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی جب کہ سینکڑوں افراد زخمی اور درجنوں اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مراکش کے شہر سے 75 کلومیٹر دور اٹلس ماؤنٹینز تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

زلز لہ کتنی قسم کا ہوتا ہے،ریکٹر سکیل کیا ہوتا ہے؟زلزلے میں کیا کرنا چاہیے؟

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہے جب کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں کو جانے کے بجائے سڑکوں اور کھلی جگہوں پر آگئے ہیں اور حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو نہ جائیں۔مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 820 ہو گئی ہے جب کہ 330 سے ​​زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 250 کے قریب افراد کی حالت تشویشناک ہے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com