اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی شہری نے ایک سال میں سینما میں 777 فلمیں دیکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والا زیک سویپ نامی 32 سالہ شخص فلموں کا شوقین ہے اور ہر سال 100 سے 150 فلمیں دیکھتا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق زیک کو مختلف قسم کی فلمیں دیکھنا پسند ہیں اور وہ گزشتہ سال جولائی 2022 سے اس سال جولائیامریکی شہری تک 777 فلمیں دیکھ چکے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ ریکارڈ بنانے کے لیے تمام فلموں کو مکمل طور پر دیکھنا ضروری ہے اور اس دوران کسی دوسرے کا سر بھٹک نہیں سکتا، حتیٰ کہ موبائل فون بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
زیک کو کیمرے کی نگرانی میں رکھا گیا تھا اور فلم دیکھتے ہوئے اسے کھانے پینے کی بھی اجازت نہیں تھی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق زیک نے ریکارڈ بنانے کے تمام اصول پورے کیے اور اس طرح وہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔واضح رہے کہ یہ ریکارڈ اس سے قبل فرانس کے ونسنٹ کرون نے 2018 میں قائم کیا تھا جنہوں نے ایک سال میں 715 فلمیں دیکھیں۔