اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چند روز قبل برطانیہ کی ونڈسر جیل سے فرار ہونے والے دہشت گرد دانیال عابد خلیفہ کو مسلسل تلاش کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے کہ 21 سالہ سابق فوجی افسر ڈینیئل عابد خلیفہ کو لندن کے شمال مغرب میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
لندن،دہشت گردی کے الزام میں قید سابق فوجی جیل سے فرار
پولیس کے مطابق وہ ونڈسر جیل سے 14 میل دور تھا، گرفتاری کے وقت وہ سائیکل پر سوار تھا۔ پولیس نے مفرور دہشت گرد کی اطلاع دینے والے شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ 21 سالہ ڈینیئل عابد خلیفہ برطانوی فوجی اڈے پر جعلی بم رکھنے کے الزام میں لندن کی وینڈز ورتھ جیل میں مقدمے کی سماعت کا انتظار کر رہا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جیل حکام کا خیال تھا کہ خلیفہ جیل کے کچن سے فوڈ ڈیلیوری وین کے نیچے چھپ کر فرار ہوا کیونکہ اسے فرار ہونے سے پہلے وہاں دیکھا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق خلیفہ نے 2019 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی، ان کا تعلق لندن کے علاقے کنگسٹن اور نارتھ ویسٹ ایریا سے تھا تاہم ان کی ملک بھر میں تلاش شروع کردی گئی تھی۔