دیر تک لیٹے رہیں اور ایک ہزار یورو کا انعام جیتیں 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  مونٹی نیگرو میں سست شہریوں کے سالانہ مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔ 1000 یورو ایک خوش قسمت شخص کو دیا جائے گا جو زیادہ دیر تک لیٹا رہے گا۔

پلوزین شہر کے مضافات میں واقع گاؤں بریزنے میں کئی روز قبل جھونپڑی نما خیمہ لگایا گیا تھا جہاں مقابلہ شروع ہوا۔ گزشتہ سال 117 گھنٹے لیٹے رہنے والے کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔ اب بھی یہ مقابلہ جاری ہے اور کئی دنوں سے جاری ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے والے بہت پرعزم ہیں کہ وہ ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے اور یہاں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 2021 کی سست ترین 38 سالہ چیمپیئن ڈیبرا ایکسز نے کہا کہ وہ پرعزم ہیں اور بہترین صحت اور انتظامیہ ہماری دیکھ بھال کر رہی ہیں۔’ہمیں بس لیٹنا ہے واضح رہے کہ یہ مقابلہ گزشتہ 12 سال سے جاری ہے جس کی میزبانی روڈینہا بلاگوہوز کرتے ہیں اور یہ مقابلہ ان کے ہوٹل کے باہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مقابلہ ایک مذاق کے طور پر شروع کیا تھا کیونکہ مونٹی نیگرو کے لوگوں کو سست سمجھا جاتا ہے تو کیوں نہ سستی کا مقابلہ ہو۔

اس مقابلے میں کل 21 افراد نے حصہ لیا جن میں سے صرف سات لوگ رہ گئے ہیں اور وہ کل 463 گھنٹے سے لیٹ رہے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کون دیر تک جاگتا ہے۔ اس دوران بیٹھنا اور کھڑا ہونا ممنوع ہے جبکہ 8 گھنٹے کے بعد صرف دس منٹ کھڑے ہوکر انگڑائی لینے کی اجازت ہے۔تمام شرکاء کو لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم، شرکاء وقت گزرنے کے لیے ایک دوسرے سے باتیں بھی کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com