101
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران حکومت نے عوام کیلئے پھر سے پٹرول بم تیار کرلیا آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات 15 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں ایک ہفتے کے دوران خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔
ڈالر کی قدر میں مزید کمی نہ ہوئی تو 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خلیجی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالر تک پہنچ گئی۔