اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ سپر فور: 121 رنز پر بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی ،
ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے کے بڑے میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ 121 رنز پر گر گئی۔
بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بن گئے، بھارت نے 17 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے ہیں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے خلاف بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے جب کہ کے ایل راہول کو شیرس آئر کی جگہ پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ
کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
ہندوستانی اسکواڈ
کپتانوں میں روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔