109
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کو لیبر پارٹی کا شیڈو منسٹر برائے تجارت مقرر کر دیا گیا ہے۔
مانچسٹر میں عراق، ترکی اور پاکستان کے قونصل جنرل اور کمرشل اتاشی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے افضل خان نے کہا کہ برطانیہ کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر عراقی قونصل جنرل نے امید ظاہر کی کہ افضل خان مسلم ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ترک قونصل جنرل نے کہا کہ مسلم ممالک اور برطانیہ کے درمیان آزادانہ تجارت کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔