117
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق خاتون اول نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آڈیو لیک کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق خاتون اول نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آڈیو لیک کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بشریٰ بی بی نے پولیس اور ایف آئی اے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کی درخواست کے ساتھ جسٹس بابر ستار کے میاں نجم الثقیب کیس کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گھر کے ٹیلی فون کی ریکارڈنگ کو غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دیا جائے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی ریکارڈنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مختلف چینلز پر بے بنیاد آڈیوز نشر کی گئیں اور بشریٰ بی بی سے منسوب کی گئیں، بشریٰ بی بی سے منسوب مبینہ آڈیوز کو چینلز پر نشر کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے، بشریٰ بی بی مذہبی اور باپردہ خاتون ہیں۔ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔