110
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت پولیس ریکارڈ پیش نہ کرنے کے باعث ملتوی کر دی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
پولیس آج بھی ریکارڈ پیش نہ کرسکی جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔
چودھری پرویزالٰہی کے وکیل نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ 14 ستمبر کو دیگر اہم مقدمات ہیں اس لیے 15 ستمبر کی تاریخ رکھیں۔
بعد ازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔