شہباز شریف کے سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد کو نگران کابینہ میں جگہ مل گئی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) شہباز شریف کے پرنسپل سیکریٹری رہنے والے سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو نگراں کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ایڈوائس پر فواد حسن فواد کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کو جلد وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔

اس حوالے سے فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کسی محکمے کا چارج نہیں دیا گیا، کل وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، جو بھی ذمہ داری ملی پوری ایمانداری اور محنت سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ قومی مفاد میں دیانتداری اور جانفشانی سے کام کیا ہے، آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا اور اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام کروں گا۔

واضح رہے کہ نیب نے فواد حسن فواد کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا جس میں نیب ان کے خلاف کرپشن ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا تھا اور عدالت نے انہیں نیب ریفرنس میں بری کردیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com