9 مئی،جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل،عمران خان کو دس مقدمات میں قصوروار ٹھہرایا گیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سانحہ 9 مئی کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے 14 مقدمات کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں جن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دس نامزد مقدمات میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق نو مئی کیسز کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 14 کیسز کی تفتیش مکمل کرلی ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ کا چالان 96/23 دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق چار سو سے زائد شواہد ملے ہیں۔
جے آئی ٹی حکام کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیان سے سازش کا عنصر سامنے آیا۔ 9 مئی کے واقعات پر تحقیقات کے دوران براہ راست سازش کے شواہد بھی ملے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات صورتحال سے مطابقت نہیں رکھتے۔
جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی 9 دیگر مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں مجرم قرار پائے، چودہ مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com