ویرات کوہلی اتنی سنچریاں بنائیں گے جتنی کوئی سوچ سکتا ہے ، وقار یونس کا دعوی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے بارے میں دعویٰ کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور انجری سے واپس آنے والے کے ایل راہول کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 233 رنز کی شراکت قائم کی۔

بھارت کی رنز مشین ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں نہ صرف اپنی 47ویں سنچری مکمل کی بلکہ 267 اننگز میں 13000 رنز مکمل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔ویرات کوہلی سابق ہندوستانی کپتان اور لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر سے صرف 2 سنچریاں پیچھے ہیں، جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 49 سنچریاں اسکور کیں، جو ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی بلے باز کی سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی گیند بازوں کا مقابلہ کرنے کیلئےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ویرات کوہلی

اس حوالے سے سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں حتیٰ کہ سچن ٹنڈولکر میں فرق یہ ہے کہ جب ٹنڈولکر نے اپنے کیرئیر کا خاتمہ کیا تو ان کے کھاتے میں 49 سنچریاں تھیں تاہم میں اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ اب ویرات کوہلی ان کے کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا اور وہ اس سے زیادہ سنچریاں اسکور کریں گے جتنا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

وقار یونس نے پاکستان کے خلاف واپسی کرنے والے کے ایل راہول سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے جو پاگلوں کی طرح رنز لیتا ہے، کبھی ایک بھی نہیں چھوڑتا، جو بیٹنگ کرتا ہے، فیلڈنگ کرتا ہے اور وکٹوں کے درمیان رن کرتا ہے۔ دوڑ میں بہترین بننا چاہتا ہے اور اپنی فٹنس کو پسند کرتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com