اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے 2 امریکی سفارت کاروں کو ‘ذاتی طور پر نان گراٹا قرار دیتے ہوئے انہیں 7 تاریخ کو ملک چھوڑنے کو کہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں سفارت کار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
وزارت نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ روس میں امریکی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری جیفری سلن اور سیکنڈ سیکریٹری ڈیوڈ برنسٹین نے روسی شہر ولادی ووسٹوک میں امریکی قونصل خانے کے ایک سابق ملازم سے رابطہ کیا جسے اس سال کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سابق ملازم پر یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں اور متعلقہ امور کے بارے میں امریکی سفارت کاروں کے لیے معلومات اکٹھی کرنے کا الزام تھا۔دوسری جانب سفارت کاروں کی ملک سے بے دخلی پر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارت کاروں کی بے دخلی میرٹ کے بغیر ہے، روس نے تعمیری سفارت کاری پر تنازع کا انتخاب کیا، روس کے اقدام کا مناسب جواب دیں گے۔