چین میں اسپیس شپ کی شکل میں دنیا کا سب سے بڑا آبی سائنس پارک قائم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 10 سال کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے بعد چین نے دنیا کا سب سے بڑا آبی سائنس پارک کھول دیا ہے جس کا بیرونی حصہ کسی سائنس فکشن فلم کے دیوہیکل اسپیس شپ جیسا لگتا ہے۔

ژوہائی صوبے میں واقع اس پارک کا پورا نام ‘Zhuhai Chimelong Marine Science Park’ ہے جس کا کل رقبہ 400,000 مربع میٹر ہے جس میں 50,000 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے ایکویریم میں ایک لاکھ آبی جانور، مچھلیاں اور 300 مختلف انواع کے دیگر جاندار رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

 روسی کمپنی کا دنیا کا مہنگا ترین آئی فون 14’ڈائمنڈ سنو فلیک ڈیزائن پیش

سائنس پارک میں 10 مختلف تھیمز پر نمائشیں ہیں جن میں زندہ مرجان اور مرجان کی 100 اقسام شامل ہیں۔ اگرچہ اسے 2021 میں کھولنا تھا لیکن اب کچھ تاخیر کے بعد اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔سائنس پارک کے نام دو ریکارڈ ہیں، ایک ایکویریم جس میں سب سے بڑی کھڑکی ہے اور دوسرا سب سے بڑا زندہ مرجان ٹینک ہے۔پورے پروجیکٹ میں ایک ریستوراں اور رہائش بھی بنائی گئی ہے۔ اس منصوبے پر ایک بلین ڈالر سے زائد خرچ ہو چکے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ مکمل طور پر انڈور میرین پارک ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com