109
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک صوبیدار شہید اور 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 ستمبر کو کوئٹہ کے علاقے ولی تنگ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جہاں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔