170
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جب کہ آزاد کشمیر اور مری کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جب کہ آزاد کشمیر اور مری کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 66 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں 18 سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے شہر جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، رینالہ خورد میں گزشتہ روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
مون سون ہوائیں آج شام سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے کراچی ڈویژن میں 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔