پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا گورنر ہائوس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی درخواست پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کا جینا مشکل کردیا، اس صورتحال میں خاموش رہنا موت ہے، عوام گھروں سے نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حمایت سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے پر مجبور کرے گی، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہی ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر عوامی دھرنے ہوں گے، عوام موت کا انتظار کرنے کے بجائے گھروں سے باہر نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
سردار عبدالرحیم نے کہا کہ عوام کو آئی ایم ایف کے خنجر سے مارا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کا آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان دشمن ثابت ہوا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com