سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا تھا جب انہیں اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کیا تھا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے جوڈیشل کمپلیکس لے جایا گیا

 

، جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے پرویز الٰہی کے طبی معائنے کا حکم بھی جاری کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے بغیر نوکریاں دینے اور لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے چار مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب پرویز الٰہی کے وکیل سردار عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو 12ویں مرتبہ گرفتار کیا جا رہا ہے، پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے داخل نہیں ہوئے، انہیں ایک کیس میں تاحال رہا نہیں کیا گیا اور دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا۔ پرویز الٰہی کو ایک اور کیس میں جیل سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ پرویز الٰہی کو گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت دی گئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com