104
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن میں ہونے والی اہم ملاقات میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر قانون نذیر تارڑ، امجد پرویز ملک، عطا تارڑ اور رشاق درش نے شرکت کی۔
اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ملک نے سابق وزیراعظم کی پاکستان واپسی کے لیے قانونی ٹیم کی جانب سے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کی کلیئرنس دے دی ہے۔
قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں کسی قسم کی قانونی پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔