113
اردو ورلڈ کینیڈٓ ( ویب نیوز ) اٹلی میں فضائی مشق کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔
اٹلی میں لڑاکا طیارہ جنگی مشقوں کے دوران نامعلوم خرابی کے باعث مصروف شاہراہ سے گزرنے والی کار سے ٹکرا گیا۔فائٹر طیارے کے پائلٹ نے فنی خرابی کا احساس ہوتے ہی پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر جان بچائی تھی
یہ بھی پڑھیں
برازیل میں مسافر چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ؛ 14 افراد ہلاک
۔ 5 سالہ بچی جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔زخمی بچے کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کار میں سوار بچوں کے والدین حادثے میں محفوظ رہے کیونکہ وہ اگلی سیٹ پر بیٹھے تھے۔
اطالوی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندوں کا جھنڈ طیارے کے انجن سے ٹیک آف کرتے ہی ٹکرا گیا جس سے انجن بند ہو گیا۔ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد، ایک فوجی مشق دیکھنے کی تقریب، جس میں 4000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا، منسوخ کر دیا گیا تھا۔