پہلے سے شادی شدہ شخص کی بیک وقت 7 لڑکیوں سے شادی ، مزید دو بیویوں اور 100 بچوں کی خواہش

اردو ورلڈ کینیڈا (  ویب نیوز ) افریقی ملک یوگنڈا میں شہری نے دو بہنوں سمیت 7 لڑکیوں سے ایک ہی دن شادی کر لی۔

حاجی حبیب سکونین نامی 43 سالہ تاجر نے ایک ہی تقریب میں 7 لڑکیوں سے شادی کی جن میں دو بہنیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

60بچوں کے باپ کو100 کا ہدف پورا کرنے کیلئے چوتھی بیوی کی تلاش

شادی کے بعد حبیب سکنین نے شادی کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں رشتہ داروں اور لڑکیوں کے اہل خانہ اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ حبیب نے اپنی ہر بیوی کو ایک زیرو میٹر کار تحفے میں دی، یعنی حبیب نے اپنی بیویوں کو 7 کاریں بطور تحفہ دی، اس کے علاوہ اس نے اپنی ساس اور سسر میں سے 6 کو مہنگے تحفے دئیے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حبیب کی پہلی شادی نہیں ہے، ان کی اس سے قبل بھی شادی ہوئی تھی اور ان کی شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں۔ وہاں موجود کچھ لوگوں کو یقین نہیں آیا کہ یہ سچ ہے، ایسا پروگرام پہلی بار دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں

22 سالہ نوجوان نے 48 سالہ ٹیچر سے شادی کر لی

استقبالیہ میں اپنی بیویوں کا تعارف کرواتے ہوئے حبیب نے کہا کہ ‘میں نے اپنے خاندان کو بڑھانے کے لیے ان سب سے ایک ہی وقت میں شادی کی ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرا خاندان بڑا اور خوش رہے ۔ دولہا نے کہا کہ وہ مزید بیویاں رکھنے کا ارادہ کر رہا ہے تاکہ 100 بچے پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرے خاندان میں بہت کم لوگ ہیں، اس لیے میں بہت سے بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہمارا ایک بڑا خاندان ہو ۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca