اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتی کہ ان کے شوہر سیف علی خان کے عقیدے اور عمر پر بات کی جائے۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے کہا کہ شادی میں عمر اور ایمان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ایک ساتھ خوش رہتے ہیں عقائد اور عمر کی بحث نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سیف علی خان کی عمر 53 سال ہے جب کہ ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی عمر 44 سال ہے، دونوں کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی اور وہ 2 بیٹوں کے والدین ہیں۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور سے پہلے سیف علی خان نے اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جو ان سے 13 سال بڑی تھیں۔ سیف علی خان مسلمان ہیں جبکہ کرینہ کپور ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔