اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچوں میں ٹاس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیوریٹرز کے لیے پروٹوکول جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا،نسیم شاہ کے باہرہونیکا خدشہ
، ٹورنامنٹ میں زمین پر اوس پڑنے کی توقع ہے اور آئی سی سی نے تمام سٹیڈیمز کے کیوریٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیمرز کی مدد کے لیے پچوں پر زیادہ گھاس چھوڑ دیں۔اکتوبر اور نومبر کے دوران ہندوستان میں زیادہ تر مقامات پر بھاری اوس سے متاثر ہونے کی توقع ہے۔اس سے قبل یو اے ای میں 2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اوس پڑی تھی جس کی وجہ سے بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو برتری حاصل تھی۔ہندوستانی حالات عام طور پر اسپن کے لیے زیادہ سازگار ہوتے ہیں لیکن آئی سی سی نے کیوریٹرز سے کہا ہے کہ وہ پچوں پر زیادہ سے زیادہ گھاس چھوڑیں تاکہ تیز گیند بازوں کے کھیل میں برقرار رہیں۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی، پاک بھارت، ٹاکرا 15کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا
بیٹنگ اور باؤلنگ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ تجویز کیا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں زیادہ سے زیادہ باؤنڈری کا سائز ہونا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم سے کہا گیا ہے کہ وہ تقریباً 70 میٹر کی باؤنڈری برقرار رکھیں، بین الاقوامی میچوں میں کم از کم باؤنڈری 65 میٹر اور زیادہ سے زیادہ 85 میٹر رکھی جائے۔بتایا جا رہا ہے کہ کیوریٹرز کو باؤنڈری کا سائز 70 میٹر سے زیادہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔