173
الیکشن کمیشن کے مطابق عدلیہ، نظریہ پاکستان کے خلاف بات کرنے اور مہم چلانے پر پابندی ہوگی جب کہ سیاسی جماعتیں، امیدوار رشوت، تحائف، لالچ نہیں دیں گے اور سیاسی جماعتیں جنرل پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیں گی۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق عوامی اجتماعات میں اسلحے کی نمائش، عوامی فنڈز سے سیاسی اور انتخابی مہم چلانے اور سرکاری میڈیا پر جانبدارانہ کوریج پر پابندی ہوگی۔
انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی ہوگی
ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدوار ہر پولنگ بوتھ پر ایک پولنگ ایجنٹ اور حلقے کے لیے 3 الیکشن ایجنٹ مقرر کر سکتا ہے۔