چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے نمائندوں نے ملاقات کی، وکلاء رہنماؤں نے نظام انصاف کی بہتری اور زیر التوا مقدمات کو نمٹانے کے حوالے سے تجاویز دیں۔
سپریم کورٹ کمیٹی میں وکلاء کے مسائل پر بات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج سردار طارق مسعود نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین ایگزیکٹو باڈی پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا اور سینئر رہنما عابد ساقی نے کہا ہے کہ زیر التوا مقدمات کو سماعت کے لیے شیڈول کرنے کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی۔ عدالت لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔
124