امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کینیڈا کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مکمل طور پر کینیڈا کے ساتھ کھڑا ہے اور کینیڈا کے خدشات کی تحقیقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔دوسری جانب نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمانوں نے حالیہ بھارتی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت کے سامنے چار مطالبات رکھے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا کے ارکان بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں
ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں ، کینیڈا
پہلا مطالبہ ہندوستان میں کینیڈا کے سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کا تھا اور دوسرا مطالبہ کینیڈا میں ہندوستانی سفیر ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کو ملک بدر کرنے کا تھا۔تیسرا مطالبہ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات کو باقاعدہ منجمد کرنے کا ہے جس میں جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (CEPA) اور RSS پر فوری پابندی اور قانون کے تحت ہندوستانی ایجنٹوں کو کینیڈا سے بے دخل کرنا شامل ہے۔