سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں مداحوں نے کنگ خان سے کچھ دلچسپ اور مضحکہ خیز سوالات پوچھے۔
سوال و جواب کے سیشن کے دوران جہاں مداحوں نے شاہ رخ خان سے ان کی فلم ‘جوان سے متعلق سوالات کیے وہیں ایک مداح نے انوکھا سوال کیا۔
مداح نے پوچھا کہ کیا ‘منت (شاہ رخ خان کے گھر) میں چھپکلی ہے؟ اس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ‘چھپکلی نہیں لیکن تتلیاں بہت آتی ہیں۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ’یہ بہت خوبصورت تتلیاں ہیں، بچے انہیں پھولوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں‘۔
ایک مداح نے کہا کہ ’میرے خاندان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے پاس اتنے پیسے ہیں تو وہ فلم ’جوان‘ مفت میں کیوں نہیں دکھاتے؟
اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘انشاءاللہ! اس کے علاوہ، میرے دوست اپنے گھر والوں کو بتائیں گے کہ مجھے اپنی فلم سب کے ساتھ شیئر کرنے سے زیادہ خوشی کوئی نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان نہ صرف بھارتی باکس آفس پر راج کر رہی ہے بلکہ اس نے بین الاقوامی باکس آفس پر بھی خطرہ پیدا کر دیا ہے۔
دو ہفتوں کے مختصر عرصے میں بھارتی باکس آفس پر فلم کا بزنس 608 کروڑ تک پہنچ گیا ہے جب کہ فلم نے ملک سے باہر 298 کروڑ کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
323