باکو سے پہلی پرواز J25047 رات 11:36 پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اتری۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق آذربائیجان ایئر لائن کی افتتاحی پرواز میں 15 مسافر باکو سے لاہور پہنچے۔
نگران وزیر ہوابازی اور آذربائیجان کے سفیر نے افتتاحی پرواز کا استقبال کیا جبکہ آذربائیجان کی افتتاحی پرواز کو لاہور ایئرپورٹ پر واٹر سلامی دی گئی۔
آذربائیجان ایئر لائنز باکو اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان ائیرلائن کی لاہور سے باکو کے لیے پہلی پرواز دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی جس میں 80 مسافر لاہور سے واپسی کی پرواز J25048 سے باکو روانہ ہوئے۔
127