ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور، اٹک، بہاولنگر، جہلم، بہاولپور، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کارروائیاں کی گئیں، اٹک سے 5 اور لاہور سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 29 ڈیٹونیٹرز، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ، گولیاں اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت خورشید، راشد، عرفان، لقمان، وحید، رضوان، عامر اور واجد وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے 625 کومبنگ آپریشنز کے دوران 105 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 27229 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
140