اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے چاروں صوبوں میں پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دئیے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب سمیت بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے لیے الگ الگ پارلیمانی بورڈز تشکیل دے د ئیے ہیں۔
پارلیمانی بورڈ برائے وسطی پنجاب کی چیئرمین شپ سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو دی گئی، جنوبی پنجاب کے لیے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مخدوم احمد محمود ہوں گے۔
سندھ کے لیے نثار کھوڑو کی سربراہی میں 30 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جب کہ سید محمد علی شاہ باچا کو خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کی قیادت سونپی گئی ہے۔
227