اٹک جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
اس موقع پر وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیر نیازی موجود تھے جب کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم بھی سماعت میں موجود تھی۔
خصوصی عدالت کے جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وکلاء، اسپیشل پراسیکیوٹرز، ایف آئی اے کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جہاں سماعت کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 10 اکتوبر تک توسیع کردی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔
125