بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ،دو عدالتوں میں پیش ہونگی

بشریٰ بی بی اپنے وکیل سلمان صفدر کے ہمراہ 12 بجے عدالت پہنچیں گی۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت بھی دوپہر 12 بجے مقرر کر دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی دوپہر 12 بجے احتساب عدالت پہنچیں گی۔
معاون وکیل نے کہا کہ وکیل لطیف کھوسہ مصروف ہیں، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کا سا ئفرکیس سننے اٹک جیل گئے ہیں، بشریٰ بی بی 12 بجے ان کے ساتھ آئیں گی۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم ہر وقت صبح پہنچ جاتے ہیں، جج محمد بشیر دونوں کیسز میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کی سماعت کریں گے۔
بشریٰ بی بی آج 2 عدالتوں میں پیش ہوں گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج اسلام آباد کی 2 عدالتوں میں پیش ہوں گی، سابق خاتون اول 190 ملین پاونڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گی۔
واضح رہے کہ سابق خاتون اول اور چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آج تک 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت ہو چکی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com