سکھ رہنما کا قتل،کینیڈا میں سکھوں کے بھارت مخالف مظاہرے،ہندوستانی پرچم نذر آتش

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کینیڈا میں مقیم سکھوں نے خالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے خلاف اوٹاوا، ٹورنٹو اور وینکوور میں بھارتی سفارتی مشنوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے۔ خالصتان تحریک کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے اس موقع پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹورنٹو اور وینکوور میں سینکڑوں مظاہرین نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو جوتے مارے۔

اوٹاوا میں سکھ مظاہرین بھارتی ہائی کمشنر کے دفتر کے باہر اکھٹے ہوئے ،مظاہرین نے  "خالصتان’’  کے جھنڈے لہرائے۔ مظاہرین نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے انکشاف پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کاشکریہ ادا کیا اورہردیپ سنگھ کے قتل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیاتاکہ مستقبل میں سکھوں پر ممکنہ حملوں کو روکاجاسکے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ "ہم جسٹن ٹروڈو کے شکر گزار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے بزدلانہ واقعے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے جامع تحقیقات کی جانی چاہئیں۔’’

کینیڈین سکھ رہنما کے قتل پر کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے  "مصدقہ’’ الزامات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے سفارتکاروںکو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا ہے اوربھارت نے کینیڈین شہریوں کے لیے ویزوں کو عارضی طورپرمعطل کردیا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔